تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

لیڈی ڈیانا کا عروسی جوڑا نمائش کے لیے پیش

لندن: لیڈی ڈیانا کا عروسی جوڑا پہلی بار عوامی نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پرنسز آف ویلز لیڈی ڈیانا کا عروسی لباس 25 برسوں میں پہلی بار کینسٹن پیلس میں گزشتہ روز نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

شادی کے دن پہنا ہوا جوڑا نہ صرف خود کہانیوں کی پریوں کے لباس سے کم حسین نہ تھا بلکہ آج بھی کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی شہزادی ڈیانا پر بے حد جچتا تھا۔

شادی کا یہ جوڑا لیڈی ڈیانا نے چالیس برس پہلے پہنا تھا، اور اسے اب ان کے پرانے کینسٹن پیلس والے گھر میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے، اسے ڈیانا کے بیٹوں دی ڈیوک آف کیمبرج، پرنس ولیم اور دی ڈیوک آف سسیکس، پرنس ہیری نے نمائش کے لیے ادھار پر دیا ہے۔

یہ جوڑا اگلے ماہ پہلی جولائی کو لیڈی ڈیانا کی 60 ویں سالگرہ کی آمد کے حوالے سے نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے، نمائش کے آرگنائزرز رائل اسٹائل کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا اب عروسی تاریخ کے مشہور ترین جوڑوں میں سے ایک ہے۔

یہ لباس ڈیزائنر ڈیوڈ اور الزبتھ ایمانوئل کا تیار کردہ ہے، ڈیانا نے اسے 1981 میں شادی کی تقریب میں پہنا تھا، یہ گاؤن 25 فٹ (7.6m) طویل تھا اور اس کے استر پر زیبائش کے ہزاروں ستارے جڑے ہوئے تھے، یہ اتنا طویل تھا کہ اس نے سینٹ پال کیتھیڈرل چرچ کی راہداری کو بھر دیا تھا۔

یاد رہے کہ لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس کی شادی 1981 میں ہوئی اور 1996 میں دونوں نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کر لی، جب کہ اگلے برس 1997 میں سڑک کے ایک بھیانک حادثے میں لیڈی ڈیانا اس دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔

Comments

- Advertisement -