بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

پرنسپل کا اپنے خرچ پر طلبا کےلیے ہوائی سفر کا انتظام

اشتہار

حیرت انگیز

سرکاری اسکول کے پرنسپل نے سخاوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے خرچ پر درجن بھر سے زائد طلبا کےلیے ہوائی جہاز کے سفر کا انتظام کیا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل نے سابق طلبا سمیت 17 اسٹوڈنٹس کےلئے ہوائی جہاز کے ذریعے توتیکورین سے دوسرے شہر چینئی جانے کا انتظام کیا، پڈوکوٹائی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے نیلسن پونراج اس اسکول کے پرنسپل ہیں۔

پرنسپل پونراج اپنے خرچ پر مختلف نئی عمارتیں بھی تعمیر کررہے ہیں اور طلبا کو تعلیم فراہم کر رہے ہیں، انھوں نے 11 طلبا اور سابق طلبا کے ہوائی سفر کی خواہش کو پورا کیا۔

پونراج کو بہترین استاد کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے، وہ اپنے اسکول کو ڈیجیٹل کررہے ہیں جو غریب اور نادار طلبا کو تعلیم فراہم کرتا ہے جبکہ یہاں کمپیوٹر کی تعلیم بھی فراہم کی جارہی ہے۔

ضلع کلکٹر علم بھاگوت نے سرکاری اسکول کے طلبا کو رخصت کرنے کی تقریب میں شرکت کی اور طلبہ اور پرنسپل پونراج کو مبارکباد دی۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ کلکٹر علم بھاگوت نے طلبا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی جہاز میں سفر کرنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے، میں نے خود پہلی بار یو پی ایس سی کا امتحان پاس کرنے کے بعد اڑان بھری ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں استاد کا شکر گزار ہوں جنھوں نے آپ کو یہ موقع فراہم کیا، مستقبل میں اس طرح کے مزید پروگرام منعقد ہونے چاہئیں۔

پونا ایئر پورٹ پر طلباء کے سامان سے لاکھوں ڈالرز برآمد

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں