میانوالی میں سزائے موت کا مجرم تختہ دارکے حوالے -
The news is by your side.

Advertisement

میانوالی میں سزائے موت کا مجرم تختہ دارکے حوالے

میانوالی: سینٹرل جیل میں سزائے موت کے منتظرقیدی کوتختہ دارکے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نعمت گل نامی اس شخص کوآج علی الصبح قتل کے جرم میں پھانسی پرلٹکایاگیا۔

ذرائع کے مطابق نعمت گل نے انیس سوترانوے میں معمولی جھگڑے پرایک شخص کو قتل کیا تھا۔

مجرم کی سزائے موت کے بعد ضابطے کی کاروائی مکمل کرکے اس کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

پاکستان گزشتہ سال سزائے موت دینے والے ممالک میں 350 سے زائد پھانسیوں کے ساتھ دنیا بھرمیں تیسرے نمبر پررہا۔

پاکستان میں دسمبر 2015 میں آرمی پبلک اسکول پرہونے والے حملے کے بعد سزائے موت پرعائد پابندی ختم کی گئی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں