پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

کانسٹیبلز کی بھرتی کے حوالے سے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (09 جولائی 2026): محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پرزن کانسٹیبل بھرتی کے پہلے روز ہونے والے جسمانی ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق شفافیت، میرٹ اور مساوی مواقع کو یقینی بنانے کے لیے جسمانی ٹیسٹ دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 7 جولائی کو حیدرآباد اور سکھر میں ہونے والے جسمانی ٹیسٹ دوبارہ منعقد کیے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ حیدر آباد مرکز پر جسمانی ٹیسٹ 21 جولائی جب کہ سکھر مرکز پر 22 جولائی کو ہوگا۔ امیدواروں کو نیا شیڈول ایس ایم ایس، سرکاری ویب سائٹ اور اخبارات کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔


اسلام آباد میں پولیس اہلکار نے نوجوان کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل


انھوں نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ نئی ایڈمٹ سلپس اور تازہ معلومات کے لیے سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کرتے رہیں۔ ترجمان محکمہ جیل خانہ جات نے کہا کہ بھرتی کے ہر مرحلے کو شفافیت، انصاف اور میرٹ کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں