اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

قیدی کی بانی پی ٹی آئی جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی(ـ19 اکتوبر 2025): اڈیالہ جیل کے قیدی نے بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی سہولیات لینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

اڈیالہ جیل کے قیدی نے بانی پی ٹی آئی جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی درخواست کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل سپریڈنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے، عدالت نے کیس لارجر بنچ میں مقرر کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی۔

درخواست گزار نے کہا کہ مجھے اس طرح کی سہولیات مہیا نہیں کی جا رہیں جو بانی پی ٹی آئی کو دی جا رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ناصرف بہترین سہولیات مہیا ہیں بلکہ ملاقاتیں بھی کروائی جاتی ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ جو سہولیات بانی پی ٹی آئی کو مہیا ہیں مجھے بھی دی جائیں، عدالت فریقین کو احکامات دے، بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی تمام سہولیات مجھے بھی دی جائیں۔

جسٹس اعظم خان نے دو صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ سپریڈنٹ اڈیالہ جیل درخواست پر پیرا وائز کمنٹس جمع کرائیں۔

حکمنامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا بانی سے ملاقاتوں کے کیسز کی سماعت لارجر بنچ کر رہا ہے، یہ کیس بھی لارجر بنچ میں ہی بھیجوا رہے ہیں اگر چیف جسٹس مناسب سمجھیں تو لارجر بنچ میں مقرر کر دیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں