منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد قیدی جیل سے فرار

اشتہار

حیرت انگیز

انتخابات میں ووٹ ڈالنا ہر بالغ شخص کا جمہوری حق ہے لیکن ایک قیدی تو اپنا یہ حق ادا کرتے ہی جیل سے فرار ہو گیا۔

یہ واقعہ فرانس کے جنوبی شہر ارلس میں پیش آیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی انتخابات کے سلسلے میں جنوبی فرانس کے شہر ارلس کی ایک جیل میں قیدیوں کو اپنا نمائندہ جمہوری طریقے سے منتخب کرنے کے لیے انہین بھی اس عمل کا حصہ بنایا گیا تھا۔

پراسیکیوٹرز اور ارلس جیل میں جیل گارڈ یونین کے مطابق قیدی نمبر 2026 کے ساتھ ایک پروبیشن آفیسر اور ایک جیل گارڈ بھی تھا۔ قیدی جب ووٹ دینے کے بعد پولنگ اسٹیشن سے نکلا تو واپس جیل جانے والی گاڑی میں سوار ہونے کے بجائے وہاں سے فرار ہو گیا۔

- Advertisement -

پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کا کہنا ہے کہ اس شخص کو ابتدائی طور پر منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں تین سال اور پھر دلالی کرنے کے جرم میں 8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم اس کی یہ سزا جلد ختم ہونے والی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں