جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

قیدیوں کو اب جیل میں اعلیٰ تعلیم دی جائے گی، خصوصی سینٹرز کے قیام کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو خصوصی کورسز کرانے کے لیے سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ان پڑھ قیدیوں کے لیے تعلیم بالغاں سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، تمام سپرنٹنڈنٹس کو سینٹرز قائم کرنے کے لیے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے علامہ اقبال یونیورسٹی سینٹرز قائم کرے گی۔

اس ضمن میں مراسلہ یہ بھی کہتا ہے کہ تربیتی کورسز کے لیے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ سینٹرز قائم کرے گا، سینٹرل جیلوں میں 2 اور ڈسٹرکٹ جیلوں میں ایک سینٹر قائم کیا جائے گا۔

ادھر جیل حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اداروں کے تعاون سے ماہر اساتذہ تعلیمی اور تربیتی کورسز کرائیں گے، پنجاب بھر کی جیلوں میں 40 ہزار سے زائد بالغ قیدی ہیں۔

قیدیوں کے لیے جیل کے اندر ٹی وی پر آگاہی پروگرامز کا بھی جلد آغاز ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں