The news is by your side.

Advertisement

لاہور، نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

لاہور : نجی ایئر لائن طیارہ کو ایک انجن میں آگ لگنے کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ایئر لائن لینڈنگ کےدوران طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ جانے کی وجہ سے پائلٹ کو ایک انجن کے ساتھ ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق شاہین ایئرلائن کی پرواز مانچسٹر سے لاہور آرہی تھی کہ لینڈنگ سے ذرا پہلے طیارے کے ایک انجن میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے بعد پائلٹ نے ایک انجن کے ساتھ ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایئر پورٹ حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں خرابی کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی میں سے رن وے کو مکمل طور پر خالی کروالیا گیا اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات اُٹھالیے گئے تھے۔

شاہین ائیرلائن کی فیری سروس کا طیارہ مسافروں کو مانچسٹر اتار کر خالی واپس آرہا تھا۔ ہنگامی لیڈنگ کے وقت طیارے میں پائلٹ سمیت عملے کے دس ارکان سوار تھے ۔

یاد رہے گزشتہ برس بھی کراچی اور اسلام آباد ایئر پورٹ دو الگ الگ واقعات میں طیاروں کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑا تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں