پرائیوٹ اسکیم کے تحت حج کرنے کے خواہشمندوں کے لیے خوش خبری آگئی۔
سرکاری اسکیم کے بعد پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہو گیا۔ آج سے عازمین درخواستوں جمع کرواسکتے ہیں۔
37 ہزار 903 عازمین پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت گزشتہ سال محروم رہ جانے والے22097 عازمین نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ سال کے رہ جانے والوں عازمین کی رجسٹریشن مکمل ہونے کا بیان حلفی دیں گے۔
وزرات مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ برس کے عازمین کو پہلے موقع دیں گے۔ رواں سال پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹہ 60 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس کے 22ہزا 96عازمین جبکہ 37 ہزار 903 نئے درخواست گزار حج پر جاسکیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


