پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

پرائیویٹ حج پالیسی 30-2027 منظور، آپریٹرز پر نئی شرائط عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (19 جون 2026): وفاقی کابینہ نے پرائیویٹ حج پالیسی 30-2027 منظور کر لی جس میں آپریٹرز پر نئی شرائط عائد کی گئی ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ پرائیویٹ حج پالیسی 30-2027 کے تحت بجی حج کیلیے کوٹہ سسٹم کے بجائے کارکردگی اور کمپلائنس پر مبنی نظام نافذ کیا گیا، جبکہ موجودہ حج آپریٹرز کی دوبارہ جانچ لازمی قرار قرار دی گئی ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ پرائیویٹ حج کوٹہ ’پہلے آئیں پہلے پائیں‘ کی بنیاد پر مختص ہوگا، 2 ہزار حجاج کی بکنگ ہر آپریٹر کیلیے لازمی، جبکہ کم بکنگ پر کمپنی غیر فعال قرار دی جائے گی۔ ناکام کمپنیوں کی آدھی سکیورٹی ضبط اور حجاج کو خودکار طور پر دوسری کمپنیوں میں منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2027 کی رجسٹریشن کب سے شروع ہوگی؟

منظور شدہ پالیسی کے مطابق تمام حج کمپنیوں کی آزاد ماہرین کے ذریعے جانچ اور درجہ بندی ہوگی، حج کمپنیوں کو لائسنس تین سال کیلیے جاری کیے جائیں گے، کوٹہ کی خرید و فروخت ممنوع قرار، کارٹل سازی اور اجارہ داری پر سخت کارروائی ہوگی، پرائیویٹ حج آپریشنز مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے تحت چلائے جائیں گے۔

علاوہ ازیں، حج بکنگ صرف پرائیویٹ حج مینجمنٹ پورٹل کے ذریعے ہوگی، پرائیویٹ حج پورٹل نادرا اور اسٹیٹ بینک سے منسلک ہوگا، دستی بکنگ یا کیش لین دین پر مکمل پابندی عائد ہوگی، حج کمپنیاں حجاج کے فنڈز اپنے پاس نہیں رکھ سکیں گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سعودی سروس فراہم کنندگان کو ادائیگیاں براہ راست کی جائیں گی، سعودی عرب میں تمام حج ادائیگیاں اسٹیٹ بینک کے سرکاری اکاؤنٹ سے ہوں گی، پاکستان کا پرائیویٹ حج نظام سعودی وژن 2030 سے ہم آہنگ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں