بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

حکومت کا ’’نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز‘‘ سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (13 مئی 2026): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کمشنرز کا اجلاس ہوا جس میں مختلف اضلاع میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں تین سالہ بچی کے کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب اگر کوئی شہری مین ہول میں گرا تو سوسائٹی مالکان کو گرفتار کیا جائے گا۔

مریم نواز نے کمشنرز کو تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے کھلے مین ہولز نہ ہونے سے متعلق ہر ماہ بیان حلفی لینے کی ہدایت کرتے ہوئے اس حوالے سے پنجاب بھر کی تمام نجی سوسائٹیز کو نوٹس جاری کرنے کا حکم جاری کیا۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ پلان کے تحت مقامی ریونیو سے عوامی فلاح کے منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ کمشنرز حکومت کی آنکھیں، کان اور بازو ہوتے ہیں۔ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ میں نظر آئیں۔

اس موقع پر ضلع انتظامی افسران نے انہیں اپنے اپنے اضلاع میں ہونے والے اور منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں