The news is by your side.

Advertisement

نجی طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت مل گئی

کراچی: ملک کے تین بڑے ائیرپورٹس سے نجی طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت مل گئی۔

حکومت کی جانب سے پرائیویٹ طیاروں کو علاقائی اور مخصوص ایئر پورٹس سے آپریشن شروع کرنے کی منظوری دیے جانے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجازت نامہ جاری کردیا۔

نجی کمپنیوں کے طیاروں کو لاہور، کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر آپریشن شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق نجی طیاروں کیلئے کورونا وائرس کے پیش نظر سخت قواعد طے کیے گئے ہیں، طیارے کو ڈس انفیکشن، کپتان اور عملے کو خصوصی کٹس، ماسک اور گلوز کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اندرون و بیرون ملک پروازوں پر پابندی میں مزید توسیع

اسی طرح چارٹر طیاروں کو مسافروں کی اسکریننگ، سیناٹائزر اور ماسک کے استعمال یقینی بنانا ہو گا، پروازوں کیلیے اجازت ملنے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باضابطہ نوٹم جاری کردیا۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون و بیرون ملک پروازوں پر پابندی میں 21 اپریل تک توسیع کر رکھی ہے تاہم صرف خصوصی اجازت کے تحت آپریٹ ہونے والی پروازوں کو پاکستانی ائیرپورٹس پر اترنے کی اجازت ہوگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں