site
stats
پاکستان

کراچی :پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا سردی کی چھٹیوں میں ترمیم کا مطالبہ

کراچی :پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا سردی کی چھٹیوں میں ترمیم کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کرچی میں پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسو سی ایشن نے محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام کو خط ارسال کیا ،جس میں چیئرمین پسما کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم روایتی انداز میں موسم سرما اور گرما کی تعطیلات پر ازسرنو غور کرے۔

چیئرمین پسما شرف الزماں نے مؤقف اپنایا کہ اس سال سردی کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد موسم سرد ہوا ، سردی کے باعث نجی اسکولوں میں حاضری نہ ہونےکے برابرہے، سردی کے باعث زیر تعلیم بچے وائرل انفیکشن کا شکار ہیں۔

انکا مزید کہنا ہے کہ والدین کی جانب سےاسکول بندکرنے کا شدید دباؤ ہے، محکمہ تعلیم صورتحال کا نوٹس لے۔

پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا کہ سردی میں شدت کے باعث اسکولوں میں مزید چھٹیاں دی جائیں ۔

واضح رہے کہ سردیوں کی چھٹی کے بعد دو جنوری کو کراچی میں تمام اسکول کھول دیئے گئے تھے، تاہم بچوں کی چھٹیوں کے خاتمے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top