The news is by your side.

Advertisement

طالبہ سے نجی اسکول پرنسپل کی زیادتی، ویڈیوز برآمد

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں طالبہ سے زیادتی اور بلیک میل کرنے کے الزام میں نجی اسکول کے پرنسپل کو گرفتار ‏کر لیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق دسویں کلاس کی طالبہ کو نجی اسکول کے پرنسپل نے زیادتی کا نشانہ بنا ‏ڈالا۔ ملزم ناصرعلی نے طالبہ کو نشہ آور شہ کھلا کر زیادتی کی۔

ملزم نے زیادتی کی ویڈیو اور تصاویربھی بنائی تھیں۔ شکایت پر ملزم کو سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے لاہور نے ‏گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر ونگ لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے طالبہ کو ہر قیمت پر انصاف فراہم ‏کرنےکی یقین دہانی کر وائی ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ طالبہ سےزیادتی کےملزم کوقانون کےمطابق سزادی ‏جائےگی۔ وزیراعلیٰ نے آر پی او ساہیوال سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں