The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں نجی اسکول کا بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار

کراچی: شہرقائد میں نجی اسکول کی انتظامیہ نے بچوں کوپولیو کے قطرے سے انکارکرتے ہوئے پولیو ویکسینیشن عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نجی اسکول کی انتظامیہ نے پولیو ویکسین عملے کوبزورِ قوت بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے سے روک دیا۔

پولیو ٹیم کی جانب سے حکومتی احکامات کی تکمیل کے اصرارپر نجی اسکول کے گارڈز کی جانب سے پولیو ٹیم کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکرنے اورٹیم کو تشدد کا نشانہ بنانے پرنارتھ ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اورحکام کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ کے خلاف باقاعدہ قانونی چارہ جوئی ہوگی۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے اسکول انتظامیہ سے مذاکرات کئے جس کے بعد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اجازت دی گئی۔

سندھ میں پولیو مہم گزشتہ روزشروع ہوئی تھی جوکہ چارروزتک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان، گورنر سندھ اور کمشنرکراچی بذات خود پولیو مہم کی نگرانی کررہے ہیں اور پولیو مہم کے دوران رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف باضابطہ کاروائی کے واضح احکامات جاری کررکھے ہیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ دنیا کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے پرعزم ہے اورصرف پاکستان، افغانستان اور نائجیریا ہی وہ واحد ممالک ہیں جہاں پولیو کے کیسز تاحال رجسٹرہورہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں