جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

تعلیمی ادارے بند کرنے کے بجائے ۔۔۔۔۔۔۔ پرائیوٹ اسکولز نے نئی تجویز حکومت کے سامنے رکھ دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حکومت کی جانب سے اسکولوں کی بندش کے فیصلے پر پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آگیا اور تجویز دی 4 دن تعلیمی ہفتہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین سید طارق شاہ نے حکومت کی جانب سے اسکولوں کی بندش کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے متبادل حکمت عملی اپنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سید طارق شاہ کا کہنا ہے کہ آن لائن تعلیم کا تجربہ کورونا (COVID-19) کے دوران ناکام ثابت ہو چکا ہے، پاکستان میں لوڈشیڈنگ اور انٹرنیٹ کے مسائل کی وجہ سے آن لائن تعلیم بیشتر والدین اور اسکولوں کے لیے قابلِ عمل نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسکولوں کی مکمل بندش سے تعلیم کا تسلسل بری طرح متاثر ہوگا، جسے ملک مزید برداشت نہیں کر سکتا۔

ایسوسی ایشن نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ توانائی بچانے کے لیے اسکولوں کو مکمل بند کرنے کے بجائے ہفتے میں 4 دن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیمی اداروں سے متعلق کوئی بھی حتمی فیصلہ صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کیا جائے۔

ایندھن کے بحران کے باوجود تعلیم کو ترجیح دی جائے اور سندھ کے مخصوص زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر پالیسی بنائی جائے۔

سید طارق شاہ نے زور دیا کہ حکومت تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کے بجائے ایسی حکمت عملی اپنائے جس سے توانائی کی بچت بھی ہو اور بچوں کا تعلیمی حرج بھی نہ ہو۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئی بھی یکطرفہ فیصلہ مسلط کرنے سے گریز کیا جائے۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں