پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

نجی اسکولوں پر نئی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام نجی اسکولوں پر پابندی عائد کی ہے کہ والدین کو کسی مخصوص دکان سے کتابیں اور یونیفارم خریدنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام نجی اسکولوں کو والدین پر کتابیں، یونیفارم اور دیگر اسکول آئٹمز کسی خاص دکان سے خریدنے کے لیے پابند نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اس حوالے سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا کوئی بھی نجی اسکول والدین کو مخصوص دکان یا وینڈر سے کتابیں، یونیفارم، جوتے، کاپیاں یا دیگر تعلیمی سامان خریدنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ والدین کو کسی بھی قسم کی خریداری کے لیے پابند کرنا نجی اسکولوں کے قوانین کے خلاف ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی نجی اسکول والدین پر دباؤ ڈالے یا کسی مخصوص دکان سے سامان خریدنے کی شرط عائد کرے تو والدین اس کی شکایت اپنے ضلع کی متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹی میں درج کرا سکتے ہیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں