پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

انٹر اور میٹرک کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم : پرائیویٹ اسکولز نے بڑا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدرعلی نے نئی گریڈنگ سسٹم سے متعلق مطالبہ کیا ہے کہ یونیفارم ایگزامینیشن سلیبس اور امتحانی پیپرز کی اسپیسیفیکیشن ٹیبل/چارٹ فوری جاری کیا جائے۔

چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدرعلی نے انٹر اور میٹرک میں نئی گریڈنگ سسٹم کے حوالے سے کہا کہ تعلیمی سال کے آخری تین ماہ میں بورڈز، اساتذہ اور طالب علموں کے لیے نئے طریقہ کار کے مطابق خود کو تیار کرنا بہت مشکل کام ہے ، نظر ثانی شدہ نئی گریڈینگ پالیسی کے 12 جنوری 2026 کے نوٹیفکیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

حیدرعلی کا کہنا تھا کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے لئے پالیسی پر سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز فوری طور پر ایک حتمی فیصلے کا اعلان کریں، 15 اکتوبر 2024 کو نئی گریڈینگ پالیسی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے باوجود 2025 میں سندھ کے تعلیمی بورڈز اس پالیسی کا اطلاق نہیں کر سکے تھے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے یکساں امتحانی نصاب اور سوالیہ پرچوں کے معیارات کو فوری طور پر جاری کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں

چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اگر جلد از جلد ایک امتحانی نصاب اور معیاری امتحانی پیپرز جاری نہیں کیے گئے تو رواں سال اس پر عمل کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوجائے گا۔

ای مارکنگ اور گریڈینگ پالیسی پر بورڈز نے فوری فیصلہ نہیں کیا تو اس کو اس سال قبول کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

وزیر یونیورسیٹیز اینڈ بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو سے ای مارکنگ اور گریڈینگ پالیسی پر سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کو فوری اور حتمی فیصلہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کروانے کی درخواست کرتے ہیں۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں