تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

نجی ٹی وی پر حملے کا مقدمہ درج، 150 سے زائد افراد نامزد

کراچی : نجی ٹی وی کے دفتر پر مشتعل افراد کے حملے کا مقدمہ درج ہوگیا، پولیس نے صحافی مشتاق سرکی سمیت 150 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع جیو/جنگ کے دفتر پر قوم پرست جماعت کی جانب سے مظاہرے کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔

حملے کے نتیجے میں دفتری املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جبکہ صحافیوں و ملازمین کو قتل کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ دہشتگردی، اقدام قتل اور دھمکیوں و دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا ہے۔

میٹھادر تھانے میں درج مقدمات میں ہنگامہ آرائی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، پولیس نے مشتاق سرکی سمیت 150 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے فتر میں توڑ پھوڑ، خواتین و مردوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ پولیس نے 13 مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے دیگر عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

جیو ٹی وی کے دفتر پر مشتعل افراد نے حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی تھی اور عملے کو بھی زدوکوب کیا تھا۔

یاد رہے کہ مقدمے میں نامزد صحافی مشتاق سرکی ماضی میں کئی کیسز میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -