جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

کراچی میں نجی یونیورسٹی کے نزدیک دہشت گردوں کا حملہ، دو افرادزخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پہلوان گوٹھ کے علاقے میں واقع نجی یونیورسٹی کے نزدیک دھماکہ اور فائرنگ ہوئی ہے جن میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے ملحقہ یونی ورسٹی کے نزدیک مسلح افراد کے حملے کی کی اطلاعات ہیں ۔

مسلح افراد نے یونیورسٹی کے نزدیک کریکر پھینکے ہیں جو کہ یونی ورسٹی کے احاطے میں آکر گرے ہیں  جس کے سبب دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے نجی یونیورسٹی کو گھیرے میں لے لیا یونیورسٹی کی مکمل تلاشی لی ہے۔

habib

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 3 سے چار ہے اور وہ قمیض شلوار میں ملبوس ہیں۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی کے ساتھ رینجرز ہیڈ کوارٹر اور ایئرپورٹ واقع ہے سیکیورٹی اداروں کی جانب یونی ورسٹی کی جانب آنے والے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ یونیورسٹی کے نزدیک دو مارٹر فگولے فائر کئے گئے ہیں اور اس وقت نجی یونیورسٹی میں تلاشی کا عمل جاری ہے تاہم تلاشی کا عمل مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کریکر نما کوئی دھماکہ خیز شے تھی جو کہ یونیورسٹی میں پھینکی گئی جس کے سبب دو گارڈز زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب یونورسٹی کے ترجمان سبطین نقوی نے یونیورسٹی پر حملے کی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یونیورسٹی کے احاطے میں کوئی بھی راکٹ آکر نہیں گرا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں اس وقت کوئی طالب علم موجود نہیں ہے۔

واقعے کے فوراً بعد یونیورسٹی سے ملحقہ کراچی ایئرپورٹ پر ریڈ الرٹ کرکے سیکیورٹی بڑھادی گئی ہےاور آنے جانے والے راستوں پر سخت نگرانی کی جارہی ہے۔

یہ خبر لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ ہورہی ہے


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں