ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

نج کاری کمیٹی کا اجلاس، اہم اداروں کی فوری نج کاری کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ خزانہ اسد عمر کی زیرِ صدارت کابینہ کی نج کاری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نج کاری بورڈ کی کئی اداروں کی فوری نج کاری سے متعلق متعدد تجاویز منظور کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ نج کاری کمیٹی کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں، نج کاری کا عمل کئی مراحل میں طے کیا جائے گا۔

[bs-quote quote=”پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نج کاری کو مؤخر کرنے کا فیصلہ برقرار” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) اور اسٹیل ملز کی نج کاری کو مؤخر کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

ذرائع کابینہ نج کاری کمیٹی کے مطابق ایس ایم ای بینک کی نج کاری اوّلین ترجیح ہوگی، پہلے مرحلے میں فرسٹ ویمن بینک کی نج کاری ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ہاؤسنگ بلڈنگ فنانس کارپوریشن (ایچ بی ایف سی) کی فوری نج کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ او جی ڈی سی ایل (آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی) کے شیئرز کی فروخت کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔


یہ بھی پڑھیں:  نجکاری کمیشن بورڈ نے 5 سالہ نجکاری پلان کی منظوری دے دی


ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں میں لاکھڑا پاور کی نج کاری بھی ترجیحی فہرست میں شامل ہے، جب کہ پی آئی اے کے ہوٹل بھی نیلام کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دو دن قبل نج کاری کمیشن بورڈ نے 5 سالہ نج کاری پلان کی منظوری دے دی ہے، پہلے مرحلے میں 15 سے 20 سرکاری اداروں کی نج کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں