اسلام آباد (18 مارچ 2026): حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض کی قسط کے لیے نجکاری کے اہداف بروقت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس سال بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا ہدف حاصل کرے گا۔
ذرائع کے مطابق اپریل کے وسط میں بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے بولیاں طلب کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، فیصل آباد الیکٹرک، گوجرنوالہ الیکٹرک اور اسلام آباد الیکٹرک کمپنی نجکاری کی اوّلین فہرست میں شامل ہیں۔
فیصل آباد الیکٹرک، گوجرنوالہ الیکٹرک اور اسلام آباد الیکٹرک کمپنی کی نجکاری میں مالیاتی مشیر ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، بجلی کی تینوں تقسیم کار کمپنیوں کے لیے مالیاتی مشیر اپریل کے پہلے ہفتے میں ٹرانزیکشنز پلان تیار کر لیں گے۔
ذرائع کے مطابق ان کمپنیوں کی نجکاری کا پلان اپریل کے پہلے ہفتے میں نجکاری بورڈ اور کابینہ کی نجکاری کمیٹی کو پیش کیا جائے گا، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کا عمل اکتوبر 2026 تک مکمل کرنے ہدف ہے، گوجرنوالہ کی نجکاری کا عمل نومبر 2026، اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کا عمل دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News


