The news is by your side.

Advertisement

‏’کچھ دنوں میں اسٹیل ملز کی نجکاری کا اعلان ہو گا‘‏

وزیرنجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری ‏کا اعلان کردیا جائے گا۔

ایک بیان میں محمد میاں سومرو نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری کاہوم ورک مکمل کر لیا ہے ‏اور آئندہ کچھ دنوں میں نجکاری کا اعلان کر دیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کےبجائے تعمیرنو کی کوشش کر رہےہیں اس کے ساتھ ‏ساتھ جناح کنونشن، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نیلامی اہداف میں شامل ہیں جب کہ ہیوی ‏الیکٹریکل کمپلیکس،فرسٹ ویمن بینک کی نیلامی اہداف کاحصہ ہے۔

محمدمیاں سومرو کا کہنا تھا کہ تمام پبلک سیکٹر کی نجکاری کا پروگرام ہے عمران خان نجکاری ‏نہیں بلکہ طریقہ کار کے خلاف تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی نجکاری ابھی زیر غور نہیں ہے عمران خان کی شفاف نجکاری پر ‏توجہ ہے آرڈیننس کے ذریعے شفافیت کی طرف جا رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں