ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

تین بجلی کمپنیوں کی نجکاری، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تین بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ٹرانزیکشن کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو نجی شعبے کی شراکت داری کے تحت چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے نجی شعبے کی شراکت داری سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے ٹرانزیکشن کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت ڈی جی نجکاری کمیشن کریں گے، جبکہ آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کے چیف ایگزیکٹوز اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ نجکاری کمیشن کے لیگل اور فنانشل کنسلٹنٹس کے ساتھ ساتھ ڈسکوز کے ٹرانزیکشن منیجرز بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق فنانشل ایڈوائزر الواریز اینڈ مارسل مڈل ایسٹ لمیٹڈ نجی شعبے کی شراکت داری کے ماڈل پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں تینوں ڈسکوز کی انٹرپرائز لیول ڈیلیجنس رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جو فنانشل ایڈوائزر کی جانب سے مرتب کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد تینوں بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے عمل سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں