جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر کی چوتھی قسط کے لیے نجکاری اہداف مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (19 مارچ 2026): آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر پروگرام کی 1 ارب ڈالر کی چوتھی قسط کے لیے نجکاری اہداف مقرر کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نجکاری کمیشن حکام کے مطابق عید الفطر کے بعد مالی مشیر کے تقرر کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

امریکی انتظامیہ نے روز ویلٹ ہوٹل میں دل چسپی کا اظہار کر دیا ہے، امریکی حکام نے عمارت کی تعمیر نو میں سرمایہ کاری کی تجویز دے دی ہے، حکومت امریکی انتظامیہ کے ساتھ جوائنٹ وینچر کا جائزہ لے رہی ہے۔

ذرائع نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ ہوٹل کی تعمیر نو سے کثیر منزلہ عمارت کی ویلیو کہیں زیادہ ہو جائے گی، پاکستان اور امریکا کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط ہو چکے ہیں، دونوں ممالک روز ویلٹ سے متعلق ڈیل کے لیے مشترکہ پلان تیار کریں گے، اس کا مقصد ہوٹل کی آپریشن، دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور ترقی کے لیے تعاون ہے۔

فیصل آباد، گوجرنوالہ اور اسلام آباد الیکٹرک کمپنی نجکاری کی اوّلین فہرست میں شامل

حکام کا کہنا ہے کہ اس سے پاکستان کے لیے قانونی و ریگولیٹری مسائل کم ہوں گے، روز ویلٹ ہوٹل نجکاری پروگرام میں شامل 24 اداروں کی فہرست میں شامل ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی اگلے چند مہینوں میں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایئر پورٹ کو خلیجی ممالک کے متبادل ہب کے طور پر بنانے کا پلان تیار کیا جا رہا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کی مینجمنٹ نجی کنسورشیم کے پاس چلی جائے گی۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں