تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

سابقہ ادوار میں صدر اور وزرائےاعظم کی مراعات سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد : سابقہ ادوار میں صدر اور وزرائےاعظم کی مراعات سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے، صدر اور وزرائے اعظم نے شاہانہ طرز زندگی کیلئے سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ ادوار میں صدر اور وزرائےاعظم کی مراعات سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے ، مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ریکارڈ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا۔

جس میں بتایا گیا کہ صدر،وزرائےاعظم نے شاہانہ طرز زندگی کیلئےسرکاری خزانےکابےدریغ استعمال کیا۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق ایک صدر مملکت نے اپنی عزیزہ کا گھر صدر ہاوس ڈکلیئر کیا جبکہ لاہور اور آبائی علاقوں میں کیمپ آفس قائم کر کے صدر ہاؤس ڈکلیئر کیا گیا۔

ریکارڈ میں بتایا گیا رورل سندھ سے تعلق رکھنے والے سابق صدر نے دو صدر ہاوس ڈکلیئر کیے اور ایک لاڑکانہ ریسٹ ہاوس اور دوسرا رتو ڈیرو کا بھٹو ہاؤس ڈکلیر کیا گیا جبکہ ساؤتھ پنجاب سے ایک وزیراعظم نے ملتان اور لاہور سمیت 5 مقامات پر وزیراعظم ہاوس ڈکلئیر کیا۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق ایک وزیراعلی نے لاہور میں 7 مخلتف کیمپ آفسز کو وزیراعلی آفس ظاہر کیا جبکہ ایک سابق وزیراعظم نے 83 کروڑ روہے صرف گھر کی دیوار پر لگا دئیے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔