ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ’ہیرا پھیری‘ سے متعلق حیران کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

(25 ستمبر 2025): بھارت کی بلاک بسٹر کامیڈی فلموں کے ڈائریکٹر و پروڈیوسر پریادرشن نے فلم ‘ہیرا پھیری’ سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔

ہیرا پھیری بالی ووڈ کی سب سے کامیاب فلموں میں شمار ہوتی ہے، اس فلم کی مقبولیت سوشل میڈیا کے عروج کے بعد میمز اور کلپس کے ذریعے مزید بڑھ گئی ہے۔

اس فلم میں اکشے کمار، سنیل شیٹی، اور پریش راول نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، فلم کے پہلے دو پارٹ کو ناظرین نے بے حد پسند کیا، تاہم فلم کے ڈائریکٹر و پروڈیوسر پریادرشن نے اس کامیڈی فلم کے بارے میں ایک حیران کن انکشاف کیا جس نے مداحوں کو دنگ کر دیا۔

پریادرشن نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ ہیرا پھیری نہ صرف ایک ریمیک تھی بلکہ اسے مکمل طور پر کاپی کیا گیا تھا۔

68 سالہ ہدایت کار نے انٹرویو میں کہا میں کبھی ایک فلم کو مکمل طور پر کاپی نہیں کرتا، میں اس میں بہت سی تبدیلی کرتا ہوں، لیکن پیرا پھیری فلم مکمل طور پر ریمیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جس طرح کی فلم تھی ویسی ہی بنائی گئی تھی اس فلم کے لیے ہندی میں کوئی ڈائیلاگ نہیں لکھے گئے تھے وہ سب ترجمہ کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ 2000 کی ہٹ فلم پیرا پھیری 1989 میں ریلیز ہونے والی ملیالم فلم رامجی راؤ کا ریمیک تھی۔

ریمیکس کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی فلم کا ریمیک بناتے ہوئے میں کبھی بھی اداکار کو اصل فلم نہیں دکھاتا، میں نے یہ غلطی ایک بار کی تھی جب میں ملیالم فلموں کے تیلگو ریمیکس بنا رہا تھا۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے بھارتی فلمساز نے کہا کہ میں نے ایک بار موہن لال کی فلمیں اداکاروں کو دکھائیں اور انہوں نے ان کی نقل کرنے کی کوشش کی، مجھے لگتا ہے ہر ایک کی باڈی لینگویج مختلف ہوتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں