ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نک جونز سے شادی کے بعد پہلی بار حیران کن انکشاف کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نک جونز سے شادی کے بعد پہلی بار یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ نک جونز سے عمر میں دس برس بڑی ہیں۔
پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ’ہاں میں اپنے شوہر نک جونز سے دس برس بڑی ہوں، بس اب تسلی ہوگئی، اب تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘
واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ گلوکار نک جونز کی گزشتہ سال یکم دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔
مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا امریکی گلوکار کی اہلیہ بن گئیں
پریانکا کی شادی کی تقریب بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور میں واقع عمید بھون پیلس میں منعقد کی گئی، تقریب کی میزبانی امریکی گلوکار اور اُن کے اہل خانہ نے کی۔
اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا تھا، تقریب میں امریکی گلوکار اور اداکارہ کے اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں اسٹارز نے اپنی شادی کی تصاویر کے حقوق بین الاقوامی میگزین کو 33 کروڑ روپے میں فروخت کیے اسی باعث مہمانوں کے موبائل کیمروں کو پنڈال میں داخل ہونے سے قبل ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نے ممکنہ منگنی کے پیش نظر اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد کترینہ کیف کو اُن کی جگہ مرکزی کردار دیا گیا۔
’بھارت‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصدیق کی کہ اب پریانکا فلم کی کاسٹ کا حصہ نہیں ہیں ساتھ ہی انہوں نے منگنی کی طرف اشارہ بھی دیا تھا۔