The news is by your side.

Advertisement

پریانکا چوپڑا غصے سے آگ بگولا، گلاس اپنے سر پر دے مارا، ویڈیو وائرل

بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے جھنجھلا کر گلاس اپنے ہی سر پر دے مارا۔ ویڈیو دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے بعد ’کوانٹیکو‘ کے ذریعے ہالی وڈ میں جھنڈے گاڑنے والی سابق حسینہ عالم پریانکا چوپڑا کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس نے دیکھنے والوں کو چونکا دیا۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا انٹرنیٹ کی ایک مقبول شخصیت ہیں، اس میدان میں وہ کنگ خان اور دبنگ خان کے مدمقابل نظر آتی ہیں۔ وہ وقتاً فوقتاً اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا سائٹس پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

گذشتہ دنوں اپنے مقبول ٹی وی شو کوانٹیکو کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ کے لیے نیویارک میں مقیم پریانکا چوپڑا نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ تھکن سے چور، وائن کا گلاس ہاتھ میں لیے نظر آتی ہیں۔ یہاں تک تو سب ٹھیک تھا، مگر ناظرین کو اس وقت جھٹکا لگتا ہے، جب یہ خوبرو حسینہ گلاس اپنے ہی سر پر مار کر توڑ دیتی ہیں۔

پریانکا چوپڑا چلتی گاڑی سے گر گئیں، ویڈیو وائرل

اس ویڈیو کے ساتھ پریانکا نے ایک پیغام لکھا ہے۔ وہ کہتی ہیں،”برائے مہربانی گھر میں ایسا مت کیجیے، میں نے ایک تھکا دینے والے مشکل دینے کے بعد یہ کڑا فیصلہ کیا۔“

مگر پیغام کے اگلے ہی حصے میں وہ اپنے چاہنے والوں کو بتاتی ہیں کہ یہ فقط ایک مذاق تھا۔ یہ فلم کی شوٹنگ میں استعمال ہونا والا گلاس تھا، جس سے انھوں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ غالباً امکان یہی ہے کہ وہ ایکشن اور سپنس سے بھرپور اپنے شو کے اگلے سیزن میں اس نوع کا کوئی اسٹنٹ کرتی نظر آئیں گی۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام پر پریانکا کو 21ملین سے زاید افراد فالو کر رہے ہیں اور ان کی ہر ویڈیو لمحوں میں وائرل ہوجاتی ہے۔

ویڈیو دیکھیں


پریانکا چوپڑا دنیا کی 100 بااثر خواتین میں شامل


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں