منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

فیشن کے لیے ریحانہ کو فالو کرتی ہوں، پریانکا چوپڑا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ اور ہالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکارہ ریحانہ اور اطالوی اداکارہ صوفیا لورین کو اپنی ’اسٹائل آئیکون‘ قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ ’میں فیشن کے لیے ریحان اور صوفیا لورین کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کرتی ہوں‘۔

پریانکا چوپڑا کو نہ صرف ان کی لاجواب اداکاری اور کاروباری صلاحیت کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے بلکہ وہ فیشن میں بھی سب سے آگے آگے نظر آتی ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ریحانہ امریکا کی پہلی امیر ترین موسیقار بن گئیں

انہوں نے انٹرویو میں کہا: ’میں صوفیا لورین کے کلاسک اسٹائل سے بے حد محبت کرتی ہوں، ریحان کا بولڈ لُوکس بہت پسند ہے‘۔

پریانکا چوپڑا نے کہا کہ سب سے زیادہ ان خواتین سے متاثر ہوتی ہوں جو فیشن کے اسٹینڈرڈ کو توڑتی ہیں اور اپنے اسٹائل سے ٹرینڈ بناتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں