بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

چندی گڑھ : بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کون نہیں جانتا لیکن مشابہت کا یہ عالم ہے کہ آپ بھی دیکھ کر حیران رہ جائے، چندی گڑھ کی نوپریت بنگا کو کوئی بھی دیکھتے ہی پریانکا چوپڑا سمجھنے لگے گا۔
چندی گڑھ کی نوپریت نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی، جیسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ نوپریت نہیں بلکہ پریانکا چوپڑا ان تصاویر میں موجود ہیں، سوشل میڈیا پر آتے ہی ان تصاویر نے دھوم مچا دی اور سب کا یہی کہنا ہے کہ نوپریت پریانکا سے بے حد مشابہت رکھتی ہیں۔
پریانکا کے مداحوں نے تصاویر دیکھتے ہی کمنٹس کرنا شروع کردئیے،مداحوں کا کہنا تھا کہ یہ تصاویر نوپریت کی نہیں پریانکا کی ہیں۔
نوپریت نے پریانکا کی فلم باجی راؤ مستانی میں ان کے کردار کاشی بائی کی ڈریسنگ کی بھی نقل کی ہے۔
بھارتی کے مطابق نوپریت کا کہنا ہے کہ وہ پریانکا کے امریکی شو کوائینٹیکو میں بھی ان کی جگہ کام کر سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ پریانکا اس وقت ہالی ووڈ ٹی وی کے شو کوائینٹیکو کے دوسرے حصے کی ریکارڈنگ میں مصروف ہے۔