بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کیلیے وزیراعظم مودی نے الیکشن میں 400 پار کا نعرہ دیا لیکن پرینکا گاندھی نے اس نعرے میں چھپے راز کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے چھتیس گڑھ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مودی کے اس نعرے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ بی جے پی 400 پار کا نعرہ اس لیے لگایا ہے کہ وہ بھارتی آئین کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر جہاں جہاں تقریریں کر رہے ہیں، وہاں کہہ رہے ہیں کہ ہم کو 400 سیٹیں دے دو ہم آئین کو تبدیل کر دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس آئین نے ہندوستانی عوام کو حقوق دیے، ووٹ ڈالنے کا حق دیا، ریزرویشن دیا، قبائلیوں کی ثقافت کی حفاظت کی، بی جے پی اس آئین کو تبدیل کر کے آپ عوام کے حقوق کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔
پرینکا گاندھی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بی جے پی کے چھوٹے لیڈر اور ان کے وزرا جگہ جگہ جا کر کہہ رہے ہیں کہ ہم آئین کو تبدیل کر دیں گے، دوسری طرف مودی اور ان کے بڑے لیڈران کہتے ہیں کہ ہم آئین کو تبدیل نہیں کریں گے۔ آپ کو کیا لگتا ہے کہ بی جے پی کے لیڈران بغیر مودی جی کی اجازت اتنی بڑی بات کہہ سکتے ہیں! یہ پوری سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے اندرا گاندھی کو بہت عزت و احترام سے نوازا۔ آج جب میں ان کی پوتی آپ کے سامنے آتی ہوں تو آپ میرا احترام کرتے ہیں کیوں کہ انہوں نے دکھاوے کی سیاست نہیں کی جب کہ مودی 10 سال سے صرف دکھاوے کی سیاست کر رہے ہیں اس دوران کچھ ٹھیک نہیں ہوا بلکہ بگاڑ ہی پیدا ہوا ہے۔
امریکی شہریت کے حصول میں بھارت دوسرے نمبر پر، کیا بھارتی اپنے ملک سے مایوس ہو گئے؟
پرینکا گاندھی نے اس دوران عوام سے کانکیر سے کانگریس کے امیدوار بیریش ٹھاکر کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔