site
stats
انٹرٹینمںٹ

پریانکا چوپڑا شامی جنگ سے متاثرہ بچوں کی مدد کے لیے سرگرم

اردن: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا شامی بچوں کی مدد اور اُن سے اظہار یکجہتی کے لیے پناہ گزین کیمپ پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شام میں جاری جنگ کے باعث ہزاروں خاندانوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے مختلف ممالک کے  مہاجر کیمپس میں پناہ لے رکھی ہے جن کے تحفظ کے لیے مختلف این جی اوز سرگرم ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ اور یونیسیف کی خیر سگالی سفیر پریانکا چوپڑا  شامی بچوں کی مدد اور اُن سے اظہار یکجہتی کے لیے اردن کے پناہ گزین کیمپ پہنچی جہاں انہوں نے متاثرہ بچوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

پریانکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی کچھ تصاویر کیں اور متاثرہ بچوں کی مدد کے عزم کا اظہار بھی کیا، اداکارہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ہمیں متاثرہ بچوں کو دکھانا ہے کہ وہ اکیلے نہیں بلکہ دنیا اُن کی مدد کے لیے تیار ہے اور ہم اُن کا خیال رکھتے ہیں‘۔

ایک اور تصویر میں پریانکا نے کہا کہ ’دنیا میں جو کچھ ہورہا ہے اُس کو محبت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے اور اسی امید کو لیے میں اردن پہنچی ہوں‘۔

پریانکا نے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ایک اور تصویر میں اپیل کی کہ ’ہمیں شامی پناہ گزین بچوں کے لیے اپنے دلوں کو کھولنا ہوگا‘۔

بالی ووڈ اداکارہ نے شامی بچی ایمان سے بھی ملاقات کی اور اُس کی مصوری کو شاندار  الفاظ میں سراہا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top