تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

سری لنکن شہری کا قتل کیس، پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور : پنجاب حکومت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے اور جلانے کے مقدمے کا ٹرائل لاہور میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ٹرائل کوٹ لکھپت جیل لاہورمیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے اور جلانے کے مقدمے میں اہم پیش سامنے آئی ، پنجاب حکومت نے مقدمے کا ٹرائل لاہور میں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا کہ سانحہ سیالکوٹ مقدمے کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ہو گا، سری لنکن شہری کے قتل کیس کی پیروی پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم کرے گی اور تین رکنی خصوصی پراسکیوشن ٹیم کی سربراہی عبدالروف وٹو کریں گے۔

پراسکیوشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کیس کی سماعت کی کارکردگی رپورٹ روزانہ پراسکیوٹر جنرل پنجاب کو بھجوائی جائے۔

ذراٸع کے مطابق سانحہ سیالکوٹ کیس میں تفتیش آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں واقع لیدر فیکٹری میں کام کرنے والے غیرملکی مینیجر پریانتھا کو ملازمین نے توہین مذہب کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور پھر لاش کو چوک پر نذر آتش کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں