بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم پر انعامات کی برسات

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کرنے والی پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم پر انعامات کی برسات ہوگئی پی سی بی نے 36 لاکھ نقد انعامی رقم کا چیک دے دیا۔

پاکستان کی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں نیپال میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے ایک بار پھر ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی اس کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جس میں چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے 3.6 ملین روپے کا نقد انعام ٹیم کپتان محمد ذیشان کو پیش کیا۔

اس موقع پر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر، پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کی چیئرمین رخسانہ راجپوت، منیجر زوار نور، اسسٹنٹ منیجر جاوید بابر بھی موجود تھے۔

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے ایشیا کپ کے فاتح اسکواڈ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کو مزید گراؤنڈز اور تربیتی سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔

ذکا اشرف نے کہا کہ یہ شاندار کارنامہ انجام دینے پر ہمیں پوری ٹیم اور پی ڈبلیو سی سی انتظامیہ پر فخر ہے کہ آپ نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کی۔

سی ای او پی سی بی سلمان نصیر نے کہا کہ آپ پاکستان کے سفیر ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے اپنی ہمت اور لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیک ٹو بیک ٹائٹل جیتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں