پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کو لگاتار چوتھی شکست کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

SANTIAGO: ارجنٹائن کے شہر سنتیاگو میں جاری پرو ہاکی لیگ کے چوتھے میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو ایک بار پھر شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر پاکستان کی ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست کے صدمے سے دوچار کردیا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم پرو ہاکی لیگ میں اب تک کوئی فتح حاصل نہ کر سکی۔ پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیدی تھی۔

ارجنٹائن نے پاکستان کو دوسرے میچ میں تین ایک سے شکست دی تھی، جبکہ تیسرے میچ میں نیدرلینڈز نے گرین شرٹس کو سات تین سے زیر کردیا تھا۔

پاکستانی ٹیم دفاع اور حکمتِ عملی کے حوالے سے چوتھے میچ میں بھی کمزور دکھائی دی اور ارجنٹائن نے کھیل پر مکمل گرفت رکھتے ہوئے پانچ ایک سے واضح برتری حاصل کی۔

ٹرمپ کو ہاکی کے کھلاڑیوں نے کاؤ بوائے ہیٹ پہنا دیا

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی حکمتِ عملی پر مسلسل ناکامیوں کے بعد سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں