(15 جون 2026): پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے بلیجیم کے بعد اسپین نے بھی آؤٹ کلاس کر دیا۔
پرو ہاکی لیگ میں یورپ مرحلے کے دوسرے میچ میں اسپین نے پاکستان ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں پانچ گول کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔
ہسپانوی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں ایک، دوسرے میں دو، اور آخری کوارٹر میں بھی دو گول کیے۔
پاکستان کی جانب سے واحد گول ابوبکر محمود نے کیا۔ یہ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی مسلسل دسویں شکست ہے۔
اسپین کے خلاف میچ سے قبل گرین شرٹس بیلجیم کے خلاف بھی شرمناک شکست سے دوچار ہوئی تھی اور ایک کے مقابلے میں سات گول سے مات کھائی تھی۔
بیلجیم کے خلاف قومی ٹیم کی دفاعی لائن کی کمزوری نمایاں رہی، جبکہ اسپین کے خلاف بھی دفاع اور حملے دونوں شعبوں میں پاکستان ٹیم توقعات پر پورا نہ اتر سکی۔


