بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

10 کروڑ خرچ کرنے کے باوجود پروہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پروہاکی لیگ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے، لیگ کےلیے حکومت نے 10 کروڑ روپے خرچ کیے۔

پروہاکی لیگ کے 2 مراحل پر حکومت کے تقریباً 10 کروڑ روپے خرچ ہوئے مگر پاکستان کی ہاکی ٹیم توقعات پر پورا اترنے میں بُری طرح ناکام رہی، قومی ہاکی ٹیم کو پروہاکی لیگ کے 8 میچز میں مسلسل شکست کا سامنا رہا۔

ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے کپتان عماد شکیل بٹ سے پرفارمنس پر بازپرس کی گئی جبکہ اختلافات بھی سامنے آگئے، قومی ہاکی ٹیم کے عماد اور ٹیم مینجمنٹ میں تلخ کلامی ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پرولیگ میں ناقص کارکردگی سے توجہ ہٹانے کیلئے کپتان عماد شکیل بٹ نے رہائش اور خوراک کا مسئلہ اٹھا دیا۔

پی ایس بی کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پر ہوٹل کی بکنگ منسوخ ہوئی، ٹیم مینجمنٹ نے اس حوالے سے بتایا کہ کھلاڑیوں کی رضامندی سے آسٹریلیا میں 9 کمروں کا ولا کرائے پر لیا گیا۔

قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا پہنچتے ہی رل گئی، ہوٹل بکنگ کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں