سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام اسٹیڈیم میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے منعقد کروائے جانے والے میچ میں حریت پسندوں نے جیوے جیوے پاکستان کے نعرے بلند کردیے۔
تفصیلات کے مطابق شہادتوں اور مظالم کے باوجود کشمیری نوجوان پاکستان کی محبت سے سرشار کشمیریوں پر مظالم کے باوجود آزادی کے متوالے بھارتی فورسز کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہورہے ہیں۔
بھارتی فوج کی جانب سے بڈگام اسٹیڈیم میں میچ کا فائنل منعقد کیا گیا جس کے اختتام پر تماشائی میدان میں بھاگ کر آئے اور انہوں نے فتح کا خوب جشن منایا۔ کشمیری نوجوانوں نے بھارتی فوج کی موجودگی میں ’جیوے جیوے پاکستان‘ کے فلک شگاف نعرے بلند کردیے اور ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھاما ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار بھی کرکٹ میچ کے دوران سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی موجودگی پر کشمیریوں نے شاہد آفریدی کے حق میں نعرے بلند کیے تھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔