The news is by your side.

Advertisement

کاک پٹ میں غیرملکی خاتون‘ کپتان کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی قائم

کراچی :غیرملکی خاتون کو کاک پٹ میں سفرکروانےوالے پائلٹ کیپٹن شہزاد عزیزکو گراؤنڈ کرکے پروازیں آپریٹ کرنے سے روک دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے غیر ملکی خاتون کو جہاز کے ممنوعہ حصے میں سفر کرانے پر پروازیں آپریٹ کرنے سے روک کر معاملے کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی بنادی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ کمیٹی میں ایگزیکٹو آفیسر ایئرپورٹ ہوٹل رشید احمد‘ جی ایم پی این ایل کرنل زاہد اور کیپٹن زرک خان بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

تحقیقات کاآغاز پیر سے ہوگا۔ تحقیقاتی کمیٹی پرواز پرتعینات عملے اورکیپٹن شہزادعزیز کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ دوسری جانب کیپٹن شہزاد نےتحقیقاتی کمیٹی میں پالپاکا نمائندہ شامل کرنے کی درخواست کردی ہے۔

یاد رہے کہ کیپٹن شہزاد عزیز پر قومی ائر لائن کی ٹوکیو سے بیجنگ کی پرواز کی غیر ملکی خاتون مسافر کو کاک پٹ میں سفر کرانے کا الزام ہے۔

ٹوکیو سے بیجنگ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے ایٹ فائیو ٹو کے پائلٹ شہزادعزیز غیرملکی لڑکی پر مہربان ہوگئے تھے، مذکورہ لڑکی جہاز کے ٹیک آف سے لے کر لینڈنگ تک کاک پٹ میں رہی۔

ایک مسافر نے کپتان شہزاد عزیز کی ’’مہمان نوازی‘‘ کی ویڈیو بنانا چاہی تو عملے نے اس پر پردہ ڈالنے کی پوری کوشش کی تھی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں