تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب میں پاکستانیوں کے مسائل؛ مشیر اوورسیز کا اہم بیان

وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی ایوب آفریدی نے کہا ہے کہ سعودی عرب سمیت دنیابھرمیں مقیم پاکستانی ملکی اثاثہ ہیں کسی افسر کی شکایت آئی تو وہ ادھر نہیں رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایوب آفریدی نے مدینہ منورہ میں پاکستانی کمیونٹی سےملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کےمسائل حال کرنا اولین ترجیح ہے سعودی عرب سمیت دنیابھرمیں مقیم پاکستانی ملکی اثاثہ ہیں وزیراعظم نےاوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کا حق دلایا ہے۔

ایوب آفریدی نے خبردار کیا کہ کسی افسرکی شکایت آئی تووہ ادھر نہیں رہے گا کوئی بھی مسئلہ ہو کمیونٹی اوورسیز پورٹل پر اپنی شکایت درج کر سکتی ہے۔

قبل ازیں مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز نے جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مقیم ہم وطنوں کے مسائل اور ان کے حل کے لیے تبادلہ خیال کیا۔

Comments

- Advertisement -