The news is by your side.

Advertisement

کرونا وبا: وزارت خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کا عمل معطل

اسلام آباد: کرونا کی دوسری لہر نے اپنے اثرات دکھانا شروع کردئیے ہیں، وزارت خارجہ نے دستاویزات کا عمل روک دیا ہے اور وزارت اطلاعات نے بھی دفاتر تین روز کے لئے بند کردئیے ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی وبا کرونا کے باعث وزارت خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کا عمل روک دیاگیا ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دستاویزات کی تصدیق کا عمل تئیس نومبر سےتاحکم ثانی بند رہےگا، وزارت خارجہ میں کورئیرسروسز کےذریعے دستاویزت تصدیق کرائےجا سکتےہیں۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دستاویزات کی تصدیق کا عمل کرونا کی وجہ سے روکا گیا ہے، پاور اٹارنی کی تصدیق کے لئے درخواست گزار کو خود آنا پڑے گا۔

اس سے قبل وزارت اطلاعات ونشریات کوبھی بیس نومبر کےروزبند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے لئے باضابطہ نوٹی فیکیشن بھی جاری کیا گیا تھا، سرکلر کے مطابق وزارت اطلاعات کے دفاتر دوبارہ تئیس نومبر کو کھلیں گے۔واضح رہے کہ ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 18 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد7 ہزار248ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 547 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار927 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کو قدرتی آفات سمیت متعدد ہنگامی حالات کا سامنا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 18افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 248 ہو گئی ہے، جب کہ 535 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 05 ہے، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 886کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 674 ہوگئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں