بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

اونٹنی کے اعلیٰ درجے کے دودھ کے پاؤڈر کی پیداوار شروع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (7 جون 2026): وفاقی حکومت نے اونٹنی کے اعلیٰ درجے کے دودھ کے پاؤڈر کی پیداوار شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ہائی ویلیو کیمل ملک پاؤڈر کی ڈویلپمنٹ کے منصوبے پر کُل ایک ارب روپے لاگت آئے گی۔ آئندہ مالی سال اس منصوبے کیلیے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، اس سے زرمبادلہ کمانے سمیت بارانی علاقوں کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

نئے مالی سال میں وزارت فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کیلیے 3 ارب 20 کروڑ رکھنے، فوڈ سکیورٹی کے آٹھ نئے منصوبوں کیلیے 92 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے، پہلے سے جاری منصوبوں کیلیے 2 ارب 27 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے اور آلو کے بیج کی پیداوار اور ترسیل کے سینٹر کا منصوبہ بھی شروع کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اونٹنی کے دودھ سے پنیر تیار کرنے کا غیرمعمولی تجربہ، ویڈیو رپورٹ‌

منصوبے پر 4 ارب 59 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے جبکہ آئندہ مالی سال اس منصوبے کیلیے 12 کروڑ روپے کی تجویز ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ منصوبے پر مجموعی طور پر 7 ارب 23 کروڑ کی لاگت آئے گی، نئے مالی سال اس منصوبے کیلیے 10 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

پرائم منسٹر نیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کا نیا منصوبہ بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، منصوبے پر ساڑھے سات ارب روپے مجموعی لاگت آئے گی، نئے مالی سال اس منصوبے کیلیے 10 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں