پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

ایک ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

ایک ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6.08 فیصد کی بڑی کمی آئی ہے۔

جون 2025 کی نسبت رواں سال جون میں صنعتی پیداوار میں 3.48 فیصد کمی ہوئی تاہم جولائی تا جون 2025-26 بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.98 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کردئیے جس کے مطابق جون میں ٹیکسٹائل کی صنعتی پیداوار میں 6.67 فیصد کمی ہوئی۔

اس عرصے میں فارماسوٹیکلز کی صنعتی پیداوار میں 17.61 فیصد کی کمی ہوئی۔

آئرن اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 11.75فیصد کی کمی ہوئی۔

جون میں کیمکلزپراڈکٹس کی صنعتی پیداوار 5.15 فیصد گر گئی۔

غذائی شعبے کی صنعتی پیداوار 3.39فیصد مشروبات کی صنعتی پیداوار 16.33فیصد کم ہوئی۔

ادراہ شماریات کے مطابق جون میں تمباکو کی صنعتی پیداوار 9.28 فیصد بڑھی جب کہ ربڑ کی مصنوعات کی صنعتی پیداوار 14.06 الیکڑیکل ایکوئپمنٹ کی صنعتی پیداوار 22.35 فیصد بڑھی۔

مشینری اور ایکوئپمنٹ کی صنعتی پیداوار 39.81 فیصد آٹو موبیلز کی صنعتی پیداوار 50.53 فیصد بڑھی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں