The news is by your side.

Advertisement

خاقان عباسی، سعد رفیق، احسن اقبال کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آئندہ اجلاس میں شرکت کے لیے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت چار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر اسمبلی نے جمعرات کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، سابق وفاقی وزرا سعد رفیق اور احسن اقبال کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔

یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق پر کرپشن کے الزامات ہیں اور وہ اس وقت نیب کے پاس ریمانڈ پر موجود ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کی شق 54 کا اختیار استعمال کرتے ہوئے تیس جنوری 2020 کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی  ایل این جی کیس، احسن اقبال کو نارو وال اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں گھپلے اور خواجہ سعد رفیق آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں نیب کے زیر حراست ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو حال ہی میں عدالت نے ضمانت پر رہا کیا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں