جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان وزیراعظم ایڈوائزی کونسل اون اسکالرشپ پروگرام کے سربراہ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم کی ٹاسک فورس سائنس اینڈٹیکنالوجی کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن کو وزیراعظم ایڈوائزی کونسل اون اسکالرشپ پروگرام کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اعلی تعلیم کی اسکالرشپ فراہم کرنے کے لئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پانچ ارب روپے سے زائد مالیت کی اسکالرشپ کے لئے وفاقی وزارت تعلیم اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کو احکامات جاری کردیئے۔

وزیر اعظم کی ٹاسک فورس سائنس اینڈٹیکنالوجی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان کو وزیراعظم ایڈوائزی کونسل اون اسکالرشپ پروگرام کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ ایڈوئزری کونسل کو وفاقی وزارت تعلیم سیکرٹیریل معاونت فراہم کرے ۔۔۔۔ اور ایچ ای سی بھی مشاورتی کونسل کو مدد فراہم کرے کیونکہ اسکالرشپ کی اکثریت ایچ ای سی کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے ڈاکٹر عطا الرحمن کو اختیارات دینے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر عطا الرحمان ایچ ای سی اسکالرشپ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں