کراچی میں پہلا عالمی ریسلنگ کا دنگل سج گیا -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں پہلا عالمی ریسلنگ کا دنگل سج گیا

کراچی: پاکستان میں ریسلنگ کا عالمی دنگل سج گیا، مقابلے شروع ہوگئے، 25 عالمی پہلوان ایک دوسرے کے مد مقابل میں جن میں چار خواتین ریسلر بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں تیار کیے گئے رنگ میں عالمی دنگل سج گیا اور وہاں عالمی سطح کے ریسلر ز کے درمیان مقابلے جاری ہیں۔

سب سے پہلا مقابلہ الجزائر کے یاسین عثمانی اور اٹلی کے فابیو فراری کے درمیان ہوا جس میں یاسین عثمانی نے فابیو کو شکست دے دی۔

قبل ازیں میڈیا بریفنگ میں ایونٹ آرگنائزر نے بتایا کہ کئی بین الاقوامی ریسلرزکو پاکستان میں جمع کرنا آسان نہیں تھا، انہوں نے بتایا کہ رنگارنگ تقریب کے ساتھ دلچسپ مقابلے بھی ہونگے۔

گزشتہ روز پاکستان آنے والے برطانوی ریسلر ٹائنی آئرن قیمے سے بنی پاکستانی ڈش اور لسی کے دیوانے نکلے، آسٹریائی ریسلر بیمبی کلر نے کہا کہ مرچوں والے کھانوں کا الگ ہی مزہ ہے، انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ بریانی کھانا چاہتے ہیں۔

غیرملکی ریسلرز پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دے چکے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اس ملک میں پروفیشنل ریسلنگ کو فروغ ملےگا۔

مزید پڑھیں: ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے 19 ریسلرز کی کراچی آمد

واضح رہے کہ پروفیشنل ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے 19 بین الاقوامی ریسلرز کراچی پہنچ گئے۔ ریسلرز میں 4 خواتین ریسلرز بھی شامل ہیں۔

پاکستانی نژاد فرانسیسی ریسلرز بادشاہ پہلوان خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پروفیشنل ریسلنگ کو فروغ دیں گے۔ ایک اور ریسلر ٹائنی آئرن کا کہنا تھا کہ ریسلنگ کے مقابلے کے دیکھ کر مداحوں کو بہت لطف آئے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں