The news is by your side.

Advertisement

کاشف عباسی کے سوال پر محمد زبیر جواب گول کر گئے، ویڈیو دیکھیں

اے آر وائی نیوز کے مقبول پروگرام آف دی ریکارڈ کے اینکر کاشف عباسی کے محمد زبیر سے سینیٹر بنائے جانے سے متعلق سوال پر لیگی رہنما جواب گول کر گئے۔

پروگرام میں کاشف عباسی نے مسلم لیگ ن کے رہنما محمدزبیر سے سوال کیا کہ سنا ہے آپ کو سینیٹربنایا جا رہا ہے؟ جس کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ سینیٹربننےسےمتعلق ابھی یہ سوالات نہ کریں توبہترہوگا، آپ میرےدوست ہیں ایسی باتیں نہ کریں ایسی باتیں کرنےسےکسی کیلئےمشکلات ہوں تونہ کریں۔

محمد زبیر نے کہا کہ مجھےنہیں معلوم کہ میں سینیٹربن رہاہوں یانہیں، ووٹ ٹرانسفر نہیں کیا، ایسی خبریں درست نہیں، پارٹی قیادت سینیٹربنانےکافیصلہ کرےگی توعمل کروں گا سینیٹر بننے کیلئے جو بھی قانونی معاملات ہوں گے وہ کروں گا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ معاہدہ نہ ہم نےکیانہ ہم نےختم کیاہے، ن لیگ توکہتی ہےبڑی فہرست ہےجن پرکیسزکرنےہیں، آپ لوگوں نےتوزرداری سےپیسےنکالنےتھےساتھ جاکربیٹھ گئے۔

فواد چوہدری کو ردعمل دیتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ براڈشیٹ کےسی ای او نے شہزاد اکبر پر الزامات لگائے ہیں، براڈشیٹ کےسی ای اوکےمطابق ان سےکمیشن مانگا، براڈشیٹ نےکیس لندن کی عدالت میں لڑااورجیت گئی، پاکستان ہائی کمیشن کےاکاؤنٹ میں25ملین ڈالرکب منتقل ہوئےتھے حکومت نےبراڈشیٹ کیخلاف کیس کیسےلڑااس کی تحقیقات ہونی چاہئیں ہائی کمیشن اکاؤنٹ میں رقم کس کی اجازت سےمنتقل ہوئی سوال اٹھتاہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں