ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

اومیکرون وائرس: بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: کویت میں کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز نہ لگوانے والے شہری بیرون ملک نہیں جاسکتے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت کے ان شہریوں کو جنہوں نے 9 ماہ قبل ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائیں لیکن بوسٹر ڈوز نہیں لی ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ مذکورہ پابندی کا اطلاق اتوار سے ہوگا۔

- Advertisement -

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے اعلامیہ میں یہ بھی کہا ہے کہ کویت آنے کے لیے سفر سے 48 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ منفی ہونا ضروری ہے۔

کویت آمد پر 10 دن گھر میں قرنطینہ کرنا پڑے گا تاہم کویت آنے کے بعد 72 گھنٹے بعد کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کی صورت میں قرنطینہ ختم کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں