تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ممنوعہ فنڈنگ کیس، سابق گورنر سندھ بھی ایف آئی اے طلب

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے سندھ متحرک ہوگئی ہے اور اس نے سابق گورنر عمران اسماعیل اور سیما ضیا کو طلب کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے سندھ متحرک ہوگئی ہے اور اس نے سابق گورنر عمران اسماعیل اور ڈاکٹر سیما ضیا کو طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے نے سیما ضیا کو 12 جب کہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 15 اگست کو طلب کیا ہے جہاں 5 رکنی کمیٹی تحقیقات کیلیے ان کے بیانات قلمبند کرے گی۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سیل رابعہ قریشی ہیں جب کہ ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رؤف شیخ بھی شامل ہیں۔کمیٹی تحقیقات کی تفصیلات ہیڈ کوارٹر میں قائم کمیٹی سے شیئر کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے زیراستعمال 4 اکاؤنٹ سے تحقیقات کیلئے باضابطہ اجازت لے لی ہے۔ پی ٹی آئی کے زیر استعمال 3 بینک اکاؤنٹ ایچ بی ایل اور ایک اکاؤنٹ بینک اسلامی کا ہے۔ یہ تحقیقات پی ٹی آئی سندھ، ویمن ونگ، پی ایس 113 اور ایک اکاؤنٹ کیخلاف کی جارہی ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کا کہنا ہے ہمیں ایف آئی اے کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات کے بعد ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے ایف آئی اے ملک بھر میں متحرک ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس : ایف آئی اے نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کو طلب کرلیا

ایف آئی اے پشاور انکوائری افسر کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 11 اگست کو خیبر پختوانخوا آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما میاں محمود الرشید کو بھی 11 اگست کو ایف آئی نے طلب کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -